فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ تک رسائی کو بھی بنیادی انسانی حق تسلیم کیا جائے۔انہوں نے اس حوالے سے عالمی مہم شروع کرنے اعلان بھی کیا۔
اقوام متحدہ کے پرائیویٹ سیکٹر فورم پر انٹرنیٹ رابطہ سازی کی عالمی مہم کا اعلان کرتے ہوئے مارک زکربرگ نے
کہا کہ مہم سے شعور پیدا ہو گا کہ انٹرنیٹ تک رسائی بھی بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ فورم کا مقصد پرائیویٹ سیکٹرکی کارکردگی پر توجہ دے کر ترقیاتی امور سمیت آئندہ پندرہ برس میں غربت اورعدم مساوات کا خاتمہ اور ماحولیات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔فورم میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور جرمن چانسلر انگیلا مرکل بھی موجود تھیں۔